چنیوٹ(نامہ نگار)ماہ جنوری میں گرانفر و شو ں کو 18لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے،ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ ناجائزمنافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر سخت کاروائی عمل میں لا رہی ہے، اسی حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں چھاپے مارنے کیلئے متحرک ہیں اور مارکیٹوں وبازاروں میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اشیائے ضروریہ کی سرکاری قیمتوں کی چیکنگ کی اس ضمن میں ماہ جنوری میں 18292دکانوں پر اشیاء کی سرکاری قیمتوں کو چیک کیا گیا۔اوورچارجنگ کی متعدد شکایات سامنے آئیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1440 دکانداروں کو 18 لاکھ 27ہزار روپے کے جرمانے کئے۔33گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج اور 67 کی گرفتاری جبکہ 6دکانوں کو سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے مزید کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دکانوں پر ہر شے کی قیمتوں کی چیکنگ کرکے رپورٹ کررہے ہیں،گرانفروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گیں۔
49