33

چنیوٹ’ ختم نبوت متحدہ امن کمیٹی کا اجلاس

چنیوٹ(نامہ نگار)جمعیت علماپاکستان جماعت اہلسنت جانثاران تاجدار ختم نبوت متحدہ امن کمیٹی کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت حاجی سکندر حیات گولڑوی ضلعی چیئرمین و ممبر امن کمیٹی منعقد ہوا،جس میں سرپرست پریس کلب چوہدری حاجی عبدالغفور زاہد مرحوم کی صاحبزادی اور چوہدری شاہدمحمود صدر پریس کلب، پروفیسر مقصود الہٰی، میاں عامرمحمود کی ہمشیرہ سابقہ نائب ناظم چوہدری سرور علی، چوہدری اللہ رکھا کی کزن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ تعزیتی اجلاس میں حاجی سکندر حیات گولڑوی، سید سلما ن رضوی، محمد حبیب قادری، کاشف سرور اور کارکنان نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں