چنیوٹ(نامہ نگار) متحدہ امن کمیٹی کے ضلعی چیئرمین محمد حبیب قادری، میڈیا ا یڈوائزر کاشف سرور نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ محفل ذکر اہل بیت و سالانہ عرس مبا ر ک خواجہ خواجگان خواجہ معین الدین چشتی ا جمیری اجمیر شریف انڈیا بیاد صاحبزادہ پیر سید احمد شاہ جالندھری، پیر اجمل شاہ جا لند ی ڈھگی شریف زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید محمد یحییٰ شاہ جالندھری چنیوٹ منعقد ہوا جس میں بعد از نماز مغرب تلاوت و ختم قر آ ن ہوا اور بعد از نماز عشاء ملک بھر کے نامور قوال نے ہدیہ عقیدت پیش کیا عرس کی تقریبات میں جید علما کرام و مشائخ عظام اور مریدین کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
40