43

چنیوٹ میں چیمبرآف کامرس کا قیام قابل ستائش ہے

چنیوٹ(نامہ نگار)جماعت اسلامی چنیو ٹ کی چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر آمد نومنتخب صدر دانش نعیم فخری سمیت دیگر عہدیداران کو وفد نے مبارک باد دی ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی چوہدری محمد اسلام نے کہا ہے کہ ضلع چنیوٹ میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام قابل ستائش اقدام ہے جس سے فرنیچر انڈسٹری کاروباری طبقات سمیت ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بے انتہا فائدہ ہوگا اور اس فورم سے نہ صرف کاروباری معاملا ت کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شہری مسائل کو حل کرنے میں بھی چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا نمایاں کردار ادا کرے گی ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے چنیوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری دفتر میں وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں