18

چنیوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ(نامہ نگار)آر پی او ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ لالیاں سب انسپکٹر آفتاب افضل نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم اعجاز گرفتارکر لیا۔ گرفتار مویشی چور ملزم کے قبضہ سے 12 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا۔ملزم اعجاز تھانہ لالیاں پولیس کو مویشی چوری کے 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔ تھانہ لالیاں پولیس نے برآمدہ مال مویشی اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ملزم اعجاز سے تفتیش کا عمل جاری اور مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں