36

چورکواہل خانہ نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)چوری کی نیت سے علاقہ آڑا کے مکان میں داخل ہونیوالا چور اہلخانہ نے پکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی میں آڑا کے رہائشی 70سالہ محفوظ خٹک نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں رات کے وقت اٹھا تو اسٹور میں مجھے ایک شخص مسلح باپستول نظر آیا اس دوران میں نے سٹور کا دروازہ بند کردیااور اہلخانہ و پڑوسی بھی جاگ گئے پولیس کو بلوایا گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور کو اسلحہ سمیت دھر لیا ‘دوران تفتیش چور نے اپنا نام ملازم حسین ولد خادم حسین سکنہ ٹکواڑہ حال بلال آباد بتایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں