بہاولپور(سپورٹس نیوز) انٹر نیشنل میگا ایونٹ چولستان جیپ ریلی کی تیاریاں جاری ہیں، چولستان میں جیپ ریلی کے لیے ٹریک کی نشاندہی اور بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ گریڈر اور ٹریکٹر بلیڈ سے جیپ ریلی ٹریک کی ہمواری کا کام جاری ہے، جیپ ریلی کا ایونٹ 12 فروری سے16فروری تک جاری رہے گا، جیپ ریلی کا ٹریک مجموعی طور پر 576کلو میٹرز تک رکھا گیا ہے۔لوپ ون ٹریک دلوش ڈاہر سے قلعہ جام گڑھ تک235کلو میٹر کا ہو گا۔




