59

چوہدری یوسف گجر اسلام آباد گیسٹ ہائوس والے کی والدہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)چوہدری محمد یوسف گجر (اسلام آباد گیسٹ ہائوس والے) کی والدہ ماجدہ گزشتہ رات انتقال کر گئیں۔ جن کی نماز جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے کشمیر پل208 چک روڈ ضیاء ٹائون یونائیٹڈ ہسپتال کے سامنے واقع جامع مسجد صادقین میں ادا کی جائے گی۔ چوہدری محمد یوسف گجر کی رہائش گاہ گلی نمبر4ضیاء ٹائون میں ہے واضح رہے کہ گزشتہ رات ان کی والدہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیںفیصل ہسپتال لایا گیا لیکن ڈاکٹر نے انہیں ایف آئی سی بھجوا دیا جہاں پر ڈاکٹرز نے بھرپور کوشش کی مگر ”اماں جی” جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق اور نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے چو ہدری محمد یوسف گجرسے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ مغفورہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے۔ چوہدری محمد یوسف گجر کے موبائل فون نمبرز 0300-9552101’0345-8666665ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں