37

چھوٹی انڈسٹری کیلئے سہولیات فراہم کی جائیں

فیصل آباد(پ ر)بین المذاہب امین کمیٹی پنجاب کے وائس چیئر مین میاں طاہر ندیم چوہدری نے کہا کہ صنعتی مراکز کے تحفظا ت،مسائل اور مشکلات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مسائل کو ترجیحی بنیادوں حل کرانے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں ، صنعت و تجار ت ملکی معیشت کے اس ستون کی مانند ہے جس کی بنیاد پر ملکی اقتصادی عمارت کھڑی ہے ۔ ا نہوں نے کہاکہ انڈسٹری کی بہتری اور کاروبار کے فرو غ کے لئے عملی اقدامات کی اشد ضر ورت ہے ، معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے باعث برآمد ات میں کمی آرہی ہے ، بحران زدہ حالات میں ریلیف کی عدم فراہمی کاروباری صورتحال شدید مخدوش بنا رہی ہے ، مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، خام مال کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کاروبار کو بڑھانے کیلئے عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں