21

چھوٹی گاڑیوں کی فروخت میں 29فیصد کمی

اسلام آباد(بیوروچیف)ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر28.54 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2022 تک کی مدت میں ایک ہزارسی سی گاڑیوں کے 30,050 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.54 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ایک ہزارسی سی سے کم پاورکی گاڑیوں کے 38,629 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں