16

چھوٹے گھرانے کا بجٹ 50ہزار سے تجاوز کرچکا

سرگودھا (بیورو چیف) چھوٹے گھرانے کا بجٹ 50ہزار سے تجاوز کرچکا ہے ایک غریب بجلی کا بل ادا کرے یا مکان کا کرایہ’ بچوں کی فیسیں ادا کرے یا پھر گھریلو اخراجات پورے کرے غریب کو موجودہ حکومت نے زندہ در گو کردیا ہے دکانیں’ کارخانے بند ہورہی ہیں اور حکمران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں پٹرولیم بچت کی باتیں کرنیوالے خود اپنا پروٹوکول چیک کریں جس میں 48-48گاڑیاں پروٹوکول پر مامور ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی سماجی شخصیت راجہ عبدالوہاب نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اب غریب کیلئے جسم اور سانس کا رشتہ برقرار رکھنے کیلئے آٹا ضروری ہے مگر موجودہ حکمرانوں نے اس میں بھی اضافہ کردیا ہے گھی میں سالن پکانے کا خواب غریب عوام کیلئے خواب بنتا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں