35

چیف انجینئر(او اینڈ ایم)فیسکو شبیرحسین ریٹائرہوگئے

فیصل آباد(پ ر)چیف انجنئیر (او ا ینڈایم)ٹی اینڈجی فیسکوشبیرحسین اپنی مدت ملا زمت پوری کرکے ریٹائرڈ ہو گئے ان کے ا عز ا ز میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ایک پر و قا ر الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے ریٹائرڈ ہونے والے چیف انجنئیر فیسکوشبیرحسین کی فیسکو میں خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اوران کی شخصیت اور کام کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام میں انتہائی مہارت رکھتے تھے اوربھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہونے کی وجہ سے فیسکو کا قیمتی اثاثہ تھے۔انھوں نے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔ چیف ایگزیکٹو نے ریٹائرڈ ہونے والے چیف انجنئیر(اواینڈایم)ٹی اینڈجی فیسکوشبیرحسین پیشہ وارانہ زندگی کی تعریف کی اور کہا کہ دوران ملازمت انھیں جو بھی ڈیوٹی تفویض کی گئی انھوں نے احسن طریقے سے انجام دیا اور مطلوبہ ٹارگٹس کو بخوبی حاصل کیا۔چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ چیف انجنئیرشبیرحسین نے اپنی تمام مدت ملازمت انتہائی ایمانداری،محنت و لگن اور بغیر کسی دبائو کے درست اور بروقت فیصلے کرکے گزاری۔ اس موقع پرڈی جی ( آئی ٹی ) محمد نواز،چیف کمرشل آفیسررائو مبشرحیات ، ڈی جی( ایچ آر)اطہر ایوب چوہدری، ڈی جی ایڈمن غلام فاروق،ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ، ایس ای فرسٹ سرکل رانا افضل، ایس ای سیکنڈ سرکل احمد علی شاہ،ایچ آرکنسلٹنٹ نصرحیات میکن اور دیگر افسران نے فیسکو سے ریٹارڈ ہونے والے چیف انجنئیر(اواینڈایم)ٹی اینڈجی فیسکوشبیرحسین کو باعزت طریقے سے مدت ملازمت پوری ہونے پر مبارکباد دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں