30

چیچہ وطنی سے کمالیہ تک ایکسپریس وے بنانے کے منصوبہ پرتاحال عمل نہ ہو سکا

کمالیہ(نامہ نگار) چیچہ وطنی سے کمالیہ تک ایکسپریس وے بنائے جانے کے اعلان پر ابھی تک عملدرآمد نہ ہو سکا۔ حادثات معمول بننے لگے۔ شہریوں کی جانب سے ایکسپریس وے کے منصوبے کو جلد از جلد شروع کئے جانے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق کچھ ماہ قبل چیچہ وطنی سے کمالیہ اور چوک اعظم لیہ تک ایکسپریس وے بنائے جانے کے منصوبے کا اعلان ہوا تھا اور منظوری بھی ہو چکی تھی۔ مگر اس کے باوجود ابھی تک عملی طور پر اس منصوبے پر کام شروع نہ ہو سکا۔ کمالیہ کا جی ٹی روڈ ٹریفک کے لحاظ سے مصروف ترین روڈ ہے۔ موٹر وے ایم تھری کے انٹرچینج بن جانے کے بعد ٹریفک اژدہام اس پر مزید بڑھ گیا ہے۔ مگر یہ روڈ ایکسپریس وے نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس سے قیمتی انسانوں کا ضیاں ہوتا ہے جبکہ بیشتر افراد حادثات کے باعث عمر بھر کی معذوری کا شکار ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں