ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ کلاچی کی حدود روڑی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ ‘ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگردپسپا ہوگئے ‘ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تھانہ کلاچی کی حدود روڑی چیک پوسٹ پر10سے12دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کردیا ‘ اس دوران موقع پر موجود پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا ‘ اطلاع پر ضلعی پولیس سربراہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر مقامی پولیس کی نفری فوراً موقع پر پہنچ گئی۔
