جڑانوالہ (نامہ نگار)ڈاکوئوں کے دس رکنی گروہ نے اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے بارہ لاکھ نقدی اور 20 تولہ طلائی زیورات لوٹ لیا،ڈاکو ساڑھے تین گھنٹے تک لوٹ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ستیانہ کے علاقہ چک نمبر 38 گ ب سٹاپ کے قریب قائم وقاص بلال امین آئل ملز میں مبینہ طور پر رات ساڑھے دس بجے ڈاکوئوں کا دس رکنی گروہ اندر آیا اور فیکٹری کے اندر واقع مالکان کی کوٹھی اور ایک گھر میں دروازے توڑ کر داخل ہوئے آئل ملز مالک حاجی اصغر ولد محمد امین کے مطابق ڈاکوئوں نے پہلے ان کے ملازم آصف کو یرغمال بنایا اور تشدد کے بعد میرے ہاتھ باندھ دیئے جبکہ بچوں اور خواتین کو ایک کمرے میں بند کر دیا ڈاکو تین گھنٹے تک مختلف کمروں میں لوٹ مار کرتے رہے اسی دوران میری بہو جس کے پاس موبائل موجود تھا اپنے خاوند کو اطلاع کردی جس نے ون فائیو پر کال کی جس پر پولیس موقع پر پہنچی تو اس وقت ڈاکو واردات میں مصروف تھے ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ساڑھے بارہ لاکھ روپے نقدی تقریبا بیس تو لے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے حاجی محمد اصغر کا کہنا ہے اگر پولیس کوشش کرتی اور فیکٹری کو گھیرے میں لے لیتی تو ڈاکوئوں کو گرفتار کیا جا سکتا تھا انہوں نے سی پی او فیصل آباد اور ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ واردات میں ملوث ڈاکوئوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے
48