33

ڈاکٹرز اور ٹیچرز کی تنخواہوں کیلئے 2ارب 70کروڑ روپے جاری کردیئے گئے

لاہور(بیوروچیف) ڈاکٹرز اور ٹیچرز کی تنخواہیں لیٹ نہیں ہوں گی، محکمہ خزانہ نے ڈاکٹرز اور ٹیچرز کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا۔محکمہ خزانہ نے ڈاکٹرز کو تنخواہوں کو ادائیگی کے لیے چھ ارب روپے جاری کیے ہیں جبکہ پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کی بھی سنی گئی۔ محکمہ خزانہ نے پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو تنخواہ ادا کرنے کے لئے دو ارب ستر کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے تمام پی جی ٹرینی کو فوری تنخواہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ دوسری طرف محکمہ خزانہ نے ٹیچرز کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے بھی تیس ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں