32

ڈاکٹروسیم عباس ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ تعینات

کمالیہ(نامہ نگار) ڈاکٹر وسیم عباس ٹی ایچ کیو ہسپتال کمالیہ میں ایم ایس تعینات. نوٹیفکیشن جاری، عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا. تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر وسیم عباس کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کمالیہ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کر دیا گیا. ڈاکٹر وسیم عباس نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے. اس سے پہلے وہ گورنمنٹ آئی کم ہسپتال گوجرہ میں بطور سنییر میڈیکل آفیسر اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں