34

ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو گریڈ20 میں ترقی دینے کے احکامات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو گریڈ20 میں پرنسپل میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد ظفر اقبال کو پرنسپل میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال فیصل آبا د میں خالی سیٹ پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ موصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی۔ سول ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملہ کی طرف سے ڈاکٹر ظفر اقبال کو مبارکباد دینے کا تانتا بندھ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں