13

ڈبلیو سے ایل کرکٹ لیگ 3جولائی سے انگلینڈ میں کھیلی جائیگی

ایجبسٹن (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن اور لیجنڈز کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 3 جولائی سے 13 جولائی2024ء تک انگلینڈ کے معروف ایجبسٹن اسٹیڈیم اور نارتھمپٹن شائر اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ڈبلیو سی ایل ایک منفرد کرکٹ لیگ ہے جس میں6ٹیمیں شامل ہیں جن کا تعلق دنیائے کرکٹ کے6بڑے ممالک پاکستان، بھارت،جنوبی افریقہ انگلینڈ، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ہے۔ یہ ٹی20لیگ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے منظور شدہ ہے جس میں ریٹائرڈ اور غیر کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں حصہ لیں گے۔ جنوبی افریقہ کی قیادت جیک کیلس کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عمران طاہر، ہرشل گبز، مکھایا نیتنی، ڈیل سٹین، ایشویل پرنس، نیل میکنزی، ریان میک لارن، جسٹن اونٹن، روری کلین ویلڈ، جے پی ڈومنی، رچرڈ لیوی، ولاس، ورنن فلینڈر اور چارل لینگویلٹ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں