ڈرائی فروٹ ٹارٹ بنانیکا طریقہ

کراچی ( بیو رو چیف ) ڈرائی فروٹ ٹارٹ اور ڈرائی فروٹ کیک میں کوئی خاص فرق نہیں ، ڈرائی فروٹ ٹارٹ کی بنیاد ایک پتلی پیسٹری کی لیئر ہوتی ہے جس میں ڈرائی فروٹ کی فلنگ کی جاتی ہے اس کے برعکس کیک ایک واحد گاڑھا اور بیکڈ بیٹر کا پروڈکٹ ہے۔ آج ہم آپ کو ڈرائی فروٹ ٹارٹ گھر پر بنانے کی آسان ترکیب بتا رہے ہیں۔ انڈے کی زردی ایک عدد، پستے ایک بڑا چمچہ (چوپ کئے ہوئے)، اخروٹ ایک بڑا چمچہ(چوپ کیا ہوا)، دارچینی ایک چوتھائی چھوٹا چمچہ، کشمش 2 بڑے چمچے، کینو کے چھلکے 2 بڑے چمچے (کھرچے ہوئے)، بادام 2 بڑے چمچے(کٹے ہوئے)، گلیزڈ ریڈ چیریز 2 بڑے چمچے، گلیزڈ گرین چیریز 2 بڑے چمچے، منقی 2 بڑے چمچے، جام3 بڑے چمچے لیں پھر ایک پیالے میں مکھن، چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر جھاگ اوپر آنے تک پھینٹیں۔ اس میں انڈے کی زردی شامل کرکے مزید پھینٹیں اور پھر میدہ ڈال کر لپیٹ لیں۔ اس آمیزے کو نرم گوندھیں اور پھر روٹی بیل لیں، گول کٹر کی مدد سے اس کو کاٹ کر ٹارٹ ٹرے میں رکھ دیں۔ پیالے میں کشمش، کینو کے چھلکے، اخروٹ، ریڈ اور گرین چیریز، منقی، پستے، دارچینی، بادام اور انڈے ڈال کر ملائیں۔ ہر ٹارٹ میں ایک بڑا چمچہ آمیزہ بھر کر ڈالیں، ٹارٹ کی ٹرے کو پہلے سے گرم اون میں 108 ڈگری پر 20 منٹ پکا کر نکال لیں۔ ہر ٹار ٹ کے کنارے پر جام لگائیں اور پستے چھڑک کر پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں