گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میںد و سالہ بچی کھال میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر352ج ب کے نوراحمد کی دو سالہ بیٹی نسرین ڈیرہ پر کھیل رہی تھی کہ اچانک وہاں سے گزرنے والے نہری پانی کے کھال میں گر گئی جس کی تلاش شروع کی گئی تو وہ کھال میں مردہ حالت میں پائی گئی ۔اطلا ملنے پر تھانہ صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرد ی۔بچی کی نعش دیکھ کر اس کی والدہ پر غشی کے دورے پڑنے شروع ہو گئے ۔اورمعصوم بچی کی موت کی خبرپر علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی۔




