30

ڈسٹرکٹ بار الیکشن کیلئے ٹریفک پلان جاری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل ٹریفک انتظامات بسلسلہ الیکشن ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد’تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر چوہدری آصف صدیق کی طرف سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ٹریفک کے بہتر بہائو کو یقینی بنانے اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ووٹنگ کے لئے آنے والے وکلا حضرات کیلئے پارکنگ ایریاز کے لئے بھی بہترین اور جامع ٹریفک انتظامات کئے گئے ہیں۔اس سلسلہ میں 3ڈی ایس پی، 09انچارج اور 106 ٹریفک وارڈن و ٹریفک اسٹنٹ ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اور ڈسٹرکٹ بار کے گرد 12بیرئیر پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔پارکنگ کے لئے ہلال احمر چوک تا ضلع کونسل چوک، بیرون کچہری ان گیٹ تا آر پی او آفس موڑ، لنک روڈ سرینا روڈ جانب کچہری روڈ کو مختص کیا گیا ہے۔اندرون کچہری کوئی گاڑی داخل یا پارک نہیںہو گی۔ڈائیورشن پلان۔1۔ سرکلر روڈ کچہری چوک سے ضلع کونسل کی جانب عام ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گابلکہ گمٹی چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔2۔ ہلال احمر چوک سے کچہری روڈ پر عام ٹریفک نہی آئے گی۔بلکہ چناب کلب چوک یا گمٹی کی طرف جائے گی۔3۔ یونیورسٹی چوک جیل روڈ سے کچہری روڈ پر عام ٹریفک نہیں آنے دیا جائے گا۔ بلکہ نثار اکبر چوک کی طرف جائے گی۔4۔ اقبال اسٹیڈیم سے کچہری کی طرف آنے والی ٹریفک کو منروا کلب چوک سے موڑ مسجد ابراہیمی کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔5۔ سرینا روڈ سے کچہری روڈ کی طرف عام ٹریفک نہی آئے گی بلکہ سیدھا جیل روڈ یا منروا کلب سے ستارہ ٹاور چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔6۔ موڑ دفتر RPOسے کچہری روڈ پر عام ٹریفک نہیں آئے گی بلکہ یونیورسٹی چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا۔ وکلا حضرات کی گاڑیوں کو کچہری روڈ پر آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ عام ٹریفک کو کچہری روڈ پر نہیں آنے دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں