فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے پولیس لائن پشاور کی مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس اور زخمی ہونے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے آج 31 جنوری کو مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا شاہد منیر ایڈووکیٹ’ جنرل سیکرٹری رانا بابر خاں ایڈووکیٹ اور دیگر ممبران نے پشاور میں دہشت گردوں کے حملہ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ افراد کو شہید کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جو کہ ملک کا امن وامان خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے جبکہ تاریخ پیشی کیلئے آنے والے سائلین کو عدالتی عملہ کی طرف سے نئی تواریخ دیتے ہوئے گھر بھیج دیا گیا، ضلعی پولیس کی طرف سے سیشن کورٹ اور ضلعی کچہری میں بھی سکیورٹی کو الرٹ کر دیا۔
47