29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کا دارالشفقت کا دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عمران احمد ملک نے دارلشفقت چنیوٹ کا وزٹ کیا۔ڈی پی او نے دارلشفقت کے مختلف کمروں کا وزٹ کیابچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او نے یتیم بچوں سے ملاقات کی،خیریت دریافت کی۔ڈی پی او عمران احمد ملک بچوں کیساتھ گھل مل گئے انکے ساتھ وقت گزارا،تعلیم کے حوالے سے استفسار کیا۔چنیوٹ پولیس کی جانب سے دارلشفقت کے بچوں کیلئے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ڈی پی او نے بچوں کے ہمراہ مل کر کھانا کھایا۔ڈی پی او نے دارلشفت انتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہوئے چنیوٹ پولیس کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں