39

ڈویژنل کمشنر کادورہ الائیڈ ہسپتال ‘ پارکنگ ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کی پہلی خاتون ڈویژنل کمشنر صلوت سعید نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد طبی وانتظامی امور کو چیک کرنے اچانک الائیڈ ہسپتال پہنچ گئیں۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈویژنل کمشنر نے سرجیکل ایمرجنسی ،میڈیکل ایمرجنسی،او پی ڈی،انسولین بینک ،کینسر وارڈ،ڈینگی وارڈ اور ریجنل بلڈبینک کا تفصیلی دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت اور مریضوں ولواحقین سے ادویات کی فراہمی وعلاج معالجہ کی صورتحال بارے دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال میں انتظامی وطبی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی تاکیدکی۔انہوں نے ہسپتال کی پارکنگ کا دورہ کیا اور اوورچارجنگ پر پارکنگ ٹھیکیدار کے خلاف قانونی ایکشن کا حکم دیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ٹھیکہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد چیمہ،ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر عماد ایوب،ایڈیشنل میڈیکل سپریٹنڈنٹ/میڈیا فوکل سپوکس مین ڈاکٹر افضال احمد چیمہ اوردیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں