جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر زین العابدین نے عوامی شکایات پر گزشتہ رو ز مختلف علاقوں میں اتائیوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے موضع شیخ چوہڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے والے دو کلینکس کو سیل کر دیا ۔انہوں نے محکمہ صحت کے دیگر عملہ کے ہمراہ موضع شیخ چوہڑ میں طاہر سیال کلینک اور اکرم کلینک پر چھاپے مارے تو دونوں کلینکس پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین علاج معالجے کی غرض سے موجود تھے اور ان کلینکس پر موجود اتائی ان کے علاج میں مصروف تھے۔ علاوہ ازیں دونون کلینکس پر غیر معیاری ادویات موجود تھیں اور کلینکس پر حفظان صحت کے اصولوں کو بھی نظر انداز کیا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر زین العابدین نے دونوں کلینکس سیل کر کے ان کے چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ صحت کی مذکورہ کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انسانیجانوں سے کھیلنے والے درندوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاریرکھنے کا مطالبہ کیا ہے اور آفیسر موصوف کی جھنگ تعیناتی کو نیک شگون قرار دیا ہے۔
35