41

ڈپٹی کمشنرٹوبہ انسدادپولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے متحرک

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر نے پولیو ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے لاری اڈا، ریلوے اسٹیشن اور الہلال چوک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پولیو ٹیموں کی موجودگی اور بچوں کی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ اور ہیلتھ افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدرنے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہ کر پولیو ٹیموں کی موجودگی کو چیک کرتے رہے اور والدین سے قطرے پلوانے کے عمل کی مکمل تصدیق کریں۔ انہوںنے ضلع بھر کے میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی اور تمام مکاتب فکر کے علماء کا شکریہ ادا جن کی کاوشوں سے عوام میں بھرپور آگاہی پید اکرکے مقررہ اہداف کو حاصل کیا جارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے جاری انسداد پولیومہم پر عملدرآمد اور اہداف سے بارے بھی تفصیلی بریفنگ لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں