43

ڈیا بیطس کے مریضوں کی تعداد میں پاکستان کا دنیا میں تیسرا نمبر

اسلام آباد (بیوروچیف)معروف ماہر امراض ذیابیطس ڈاکٹر زاہد میاں نے کہا کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ذیابیطس کے پھیلاو میں پاکستان پہلے نمبر پر ہے۔ہر چھ سیکنڈ میں دنیا بھر میں دوافراد ذیابیطس کے مرض میں مبتلاہورہے ہیںپاکستان میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بہت کم ہے لیکن بدقسمتی سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوں کی نہ صرف بہت بڑی تعداد ہے بلکہ اس مرض کے پھیلاو میں بھی بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے جو لمحہ فکریہ ہے۔ذیابیطس کی ایک بڑی وجہ موٹاپا بھی ہے جبکہ پاکستان موٹاپے کے لحاظ سے دنیا میں نویں نمبر پر ہے پاکستان میں اس وقت ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تین کروڑ تیس لاکھ ہے جبکہ ماہرین صحت کو خدشہ ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کی اصل تعداد اس سے زیادہ بڑھ چکی ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اورڈسکورنگ ڈائیبیٹیزکے اشتراک سے ذیابیطس سے متعلق آگاہی پیداکرنے کے لئے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا آغازشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر قیادت فارمیسی چوک تا ایڈمنسٹریشن بلاک واک سے ہوا جس میں جامعہ کے اساتذہ،طلبہ اور انتظامی عملے کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں