ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی تعلیمی ادارے بیکن ہائوس سے منسلک کنکورڈیا کالج نواب اڈا کے زیر اہتمام انڈس ڈاگ کلب ڈیرہ اور پاکستان کینن یونین کے تعاون کنکورڈیا کالج نواب اڈا میں ایک روزہ شاندار”پیٹ گالاو فوڈ فیسٹیول”کا انعقاد کیا گیاپیٹ گالا میں اعلی نسل کے ڈاگ’ کیٹس پرندے’مرغے اور گھوڑوںکے 150سے زائد کلبوں نے شرکت کی ‘جس میں ڈیرہ اسماعیل خان’بنوں’لکی مروت’میانوالی ‘ٹانک اور بھکر کے کلبوں نے حصہ لیا’فوڈ فیسٹیول میں کھانے پینے کے سٹال لگائے گئے تھے ‘ جبکہ لوگوں نے بڑی تعداد میں بیٹ گالا میں شرکت کی ‘ کالج کو خوبصورتی سے سجایاگیا تھا جبکہ گالا میں پاکستان کینن یونین کے صدر عثمان خان خاکوانی سمیت لاہور اور ملتان سے چار ججز نے فرائض سرانجام دیئے جبکہ گالا میں شریک ڈاکٹر /ججز نے گالا میں شریک اعلی نسل کے ڈاگزاور کیٹس کے حوالے سے ان کی خوبیوں اور خامیوں کی نشاندہی کی”پیٹ گالا و فوڈ فیسٹیول ”کے آل بریڈ چیمپیئن میں عبدالرحمن خان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
58