58

ڈیرہ کی بستی استرانہ میں گیس کا مسئلہ حل کرا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی ) بستی ترین ‘ بستی استرانہ شمالی ‘ بستی ڈیوالہ سمیت قریبی آبادیوں میں سوئی گیس کے پریشر کے مسئلہ پر انچارج سوئی نادرن گیس وقاص رستم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ کینٹ کے قریب کھدائی کروا کر نئی پائپ لائننگ کراتے ہوئے سوئی گیس کے پریشر کے مسئلہ کو حل کروا دیا ‘اے ایس آئی سمیع ساہی اور اہلیان علاقہ بستی ترین ‘ بستی استرانہ شمالی ‘ بستی ڈیوالہ نے انچارج سوئی نادرن گیس وقاص رستم ‘ سب انجینئر محمد عرفان اور فٹر اورنگزیب سمیت گیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بستی ترین ‘ بستی استرانہ شمالی ‘ بستی ڈیوالہ سمیت قریبی آبادیوں میں سوئی گیس کے پریشر کے مسئلہ پر انچارج سوئی نادرن گیس وقاص رستم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ کینٹ کے قریب کھدائی کروا کر نئی پائپ لائننگ کراتے ہوئے سوئی گیس کے پریشر کے مسئلہ کو حل کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں