32

ڈی آئی جی پنجاب ہائی ویز پٹرول ڈاکٹر محمد اطہر وحید کافیصل آباد کا دورہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے فیصل آباد کا دورہ کیا ۔ ریجنل آفس ایس ایس پی پٹرولنگ آمد پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزاانجم کمال اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آبادملک محمد امین ، ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ مہر محمد سعید اور ڈی ایس پی جھنگ مظہر فاروق سدھانہ نے انہیں خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت پودا بھی لگایا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ مرز انجم کمال ، ڈسٹرکٹ ڈی ایس پیز اور انچارجز پوسٹ کے ساتھ میٹنگ اور اردل روم کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملازمان کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی جبکہ میٹنگ کے دوران پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی کارکر دگی اور کرائم اینڈ کنٹرول کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں