19

ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد امین کی پٹرولنگ پوسٹ کھیوہ کی فارمل انسپکشن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ فیصل آباد ملک محمد امین نے پٹرولنگ پوسٹ کھیوہ جھنگ کی فارمل انسپیکشن کی ۔ اس دوران پٹرولنگ پوسٹ پرجوانوں کی حاضری ، ڈسپلن، ٹرن آؤٹ، اسلحہ و پوسٹ کی صفائی اور کرائم اینڈ کنٹرول کی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ پٹرولنگ پوسٹ کی عمارت، کچن گارڈنز ،رہائشی کمرہ جات اور کچن جبکہ گشت پر مامور سرکاری گاڑی کو بھی چیک کیا ۔ اس دوران نہوں نے روڈ پر گنے کے ٹرالرز اور سست رفتار گاڑیوں پر ریفلیکرز لگائے اور ٹریفک رولز کے متعلق آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے ۔ انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ پر جوانوں کے ساتھ وقت گزارہ اور پٹرولنگ پوسٹ پر ملازمان کے لئے میسر سہولیات کا جائزہ لیااور سٹاف کے ساتھ سے میٹنگ کی اور ان کے مسائل سنتے ہوئے ان کے حل کی یقین دہانی کروائی ۔ اس دوران ہدایایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ پوسٹ کے بیٹ میں شوگر مل ہے جس کی وجہ سے گنے کے ٹرالرز سے آئے روز ٹریفک حادثات اور ٹریفک بلاک رہتی ہے جس کے لئے کسانوں اور ٹرالرز مالکان کو ہدایت کریں کہ اوور لورڈنگ مت کریں ، ڈبل ٹرالر ز کے خلاف کاروائی کریں ، ٹرالرز کی بیک لائٹس اور ریفلیکٹرز کو ہر صورت لگوائیں تاکہ دھند میں حادثات پیش نہ آئیں ، ٹرالرز کے ڈرائیورز کو ہدایت کریں کی روڈ پر انتہائی بائیں جانب چلائیں ۔ مزیدکرائم اینڈ کنٹرول کی صورت حال کے متعلق بات کرتے ہوئے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کریں ،مکمل جذبے اور جانفشانی سے شہریوں کو تحفظ اور مدد فراہم کریں ، گشت پر مامور گاڑی میں تما م تر سامان اور اشتہاری مجرمان کی فہرستیں اور اسلحہ ہمیشہ مکمل اور صاف ستھرا ہونا چاہئے ، ہائی ویز کو ہر صورت شہریوں کے لئے محفوظ بنائیں، 15 یا 1124کی کالزپر فوری رسپانس دینا دیں ، وائرلیس آپریٹر ہر صورت بیس پر موجود اور الرٹ ہونا چاہیے،سیکورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں،گشت پر مامورافسران و جوان انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں گے اور بیٹ ایریا میں موجود بلیک سپاٹس اور شرپسند عناصرپر کڑی نظر رکھیں ، پوسٹ کی سیکوٹی کو ہائی الرٹ رکھیں ، اشتہاری مجرمان کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں