27

ڈی ایس پی کی زیرنگرانی پٹرولنگ پوسٹوں پر سوشل ورک جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت اور ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی ملک محمد امین کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہائے فیصل آباد پر سوشل ورک کروایا گیا۔ فیصل آباد ریجن کی پوسٹ ہائے پر لانز ،پودوں اور کمروں کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ کچن گارڈننگ زور وشور سے جاری ہے ۔اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے زیرِ استعمال اسلحہ و مالخانہ کی صفائی بھی کی ۔ پٹرولنگ پوسٹ کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت نئے پودے لگائے ۔ پوسٹ ہائے میں پینٹ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی مرمت کروائی گئی ۔ جوانوں نے کچن گارڈنز اور باغیچوں کو بھی تازہ کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کو ماڈل بنائیں اور ان کی تزئین وآرائش کے کے لئے تمام افسران و ملازمان کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ سوشل ورک کا باقاعدگی کریں تاکہ پٹرولنگ پولیس کے جوان صحت مند اور چاق و چوبند رہیں جبکہ اسلحہ و ایمونیشن کی صفائی سے ہمیشہ اسلحہ کارگر رہتا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے بیٹ ایریاز کے آغاز اور اختتام حدود پر پٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن 1124کے بورڈ ز بھی لگائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں