52

ڈی سی چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ

چنیوٹ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح چنیوٹ میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،ڈپٹی کمشنر فیصل عباس مانگٹ نے یہ بات گزشتہ روز اے سی چنیوٹ بلال بن عبدالحفیظ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے وزٹ کے موقع پر کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی اور مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی کو بھی چیک کیا اور ڈیوٹی پر مامور عملے کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر، ایم ایس ڈاکٹر محمد مسعود، ڈاکٹر محمد صادق و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں