گوجرہ(نامہ نگار)کار سوارمسلح افراد دوشیزہ کوزبر دستی اغواء کر کے فرارہو گئے ۔ معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر349ج ب کے امتیاز رسول نے تھانہ صدرگوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ آفتاب،ارشد،ثقلین وغیرہ کار پر سوار مسلح ہو کراس کے گھرکے سامنے آئے اوراس کے گھر کے دروازے پر دستک دی جس پر اس کی 19سالہ بیٹی نتاشا گھر سے باہر آئی توملزمان زبردستی اس کی بیٹی کو اغواء کر کے کار میں ڈال کر فرارہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
40