32

کاروباری کی ترقی اورمنافع بڑھانے کیلئے سیلز اور مارکیٹنگ دو لازمی حصے ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سیلز اور مارکیٹنگ دو لازمی حصے ہیں اور آج کے کاروبار کی ترقی اور منافع کو بڑھانے میں انتہائی اہم ہیں۔ فیصل آباد وومن چیمبرکی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اور برآمدات کی ترقی کی چیئرپرسن محترمہ صوبیہ عقیل نے کہا کہ فروخت سب سے اہم چیز ہے جبکہ مارکیٹنگ کے بغیر آپ کوئی پروڈکٹ فروخت نہیں کر سکتے۔ وہ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے تعاون سے ایف سی سی آئی بورڈ روم میں خواتین کی ملکیت والے ایس ایم ایز کے لیے سیلز اینڈ مارکیٹنگ کے تربیتی پروگرام کے شرکاء سے خطاب کر رہی تھیں۔ فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا تعارف کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصل آباد کی کاروباری خواتین کی تجارت، صنعت اور کاروبار کی نمائندگی کرتا ہے جو پاکستان میں خواتین کے اعلیٰ چیمبرز میں سے ایک ہے۔ ہوم ٹیکسٹائل، فیشن گارمنٹس پیکیجنگ انڈسٹری، بیوٹی پارلرز، ہوزری، چاول، فرنیچر، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی/ڈیجیٹل مارکیٹنگ سمیت شہر کے مختلف کاروباری شعبوں کے 200 سے زائد ممبرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر محترمہ روبینہ امجد نے ہر فورم اور پالیسی سازوں کے سامنے خواتین کی انٹرپرینیورشپ پر زور دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں