گوجرہ(نامہ نگار)بجلی بل کی ادائیگی نہ ہو نے پر محکمانہ کارروائی پر مذاحمت کر نے والے کے خلاف قانون حرکت میں آگیا ۔معلوم ہواہے کہ واپڈاملازمین نے چک نمبر279ج ب کے ذیشان کی طرف سے بجلی بل جمع نہ کروانے پر کارروائی کی تواس نے ملازمین کیساتھ مذاحمت شروع کر دی ہے۔ٹیم کی طر ف سے ایس ڈی اوواپڈاکے نوٹس میں دیاگیاجنہوں نے تحریری طور پرتھانہ نواں لاہور پولیس کوآگاہ کیاجنہوں نے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔




