کمالیہ(نامہ نگار) موٹر سائیکل اور کار میں تصادم۔ موٹر سائیکل سوار زخمی، تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ٹوبہ منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق کمالیہ کے نواحی علاقہ اڈا واہگی پل چیچہ وطنی روڈ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کا آپس میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار چک نمبر 712 گ ب سے چیچہ وطنی روڈ کی طرف اور کار سوار کمالیہ سے جکھڑ روڈ کی طرف جارہا تھا کہ اڈا واہگی چوک میں آپس میں تصادم ہو گیا۔ جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے ابتدائی طبی امداد فراہم کئے جانے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کمالیہ منتقل کر دیا گیا جہاں سے اسے تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کر دیا گیا۔
44