32

کار سے اسلحہ برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈولفن فورس کی منصورآباد کے علاقہ میں کارروائی’ کار سے اسلحہ برآمد۔ تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس نے منصور آباد کے علاقہ میں گٹ والا کے قریب کار کو روکنا چاہا تو ڈرائیور نے کار بھگا دی اور رکشہ سے ٹکرانے کے بعد رکشہ ڈرائیور کو زخمی کر دیا اور کار چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ ڈولفن فورس نے کار سے اسلحہ برآمد کر لیا، پڑتال کرنے پر کار ذیشان نامی ریکارڈ یافتہ شخص کی معلوم ہوئی، فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں