لاہور(بیوروچیف)سی ٹی ڈی نے کالعدم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد ، اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے ۔کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے ، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے ۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالصمد، سہیل ، علی رحمان ظریف، نورعباس کے نام سے ہوئی ہے ، اور ان کے خلاف چار مقدمات درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
39