23

”کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں ‘ ‘کنزیٰ ہاشمی کانوجوانوں کومشورہ

معروف پاکستانی ٹی وی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کے نجی لمحات کی تصاویراور ویڈیوز شیئر کرکے کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں۔کنزہ ہاشمی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ”کبھی کسی پر بھروسہ نہ کریں”، ویڈیو میں کنزیٰ ہاشمی کے ہمراہ زاہد احمد بھی شامل تھے ۔کنزیٰ ہاشمی کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ کیا پتہ جسے آج آپ اپنا سمجھ کر نجی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کررہے ہوں اس کے لیے آپ کل اجنبی بن جائیں، آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ کس نے کب سکرین ریکارڈنگ آن کی ہو یا دوسرے موبائل کے کیمرہ کا استعمال کیا جارہا ہو۔واضح رہے کہ زاہد احمد اور کنزہ ہاشمی آنے والے نئے ڈرامہ سیریل”میرے بن جاؤ”میں ایک ساتھ نظر آئیں گے ، ان کے علاوہ ڈرامہ میں اداکار اظفر رحمان بھی دکھائی دیں گے ۔یہ ڈرامہ سوشل میڈیا پر نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے آن لائن ہراساں کیے جانے کے سچے واقعات پر بنایا گیا ہے اور اس میں ہراسانی سے لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے منفی اثرات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں