36

کراچی بندر گاہ پر کنٹینر ز کی قلت

کراچی(بیوروچیف)کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے ۔شپنگ سیکٹر کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے 600 کنٹینرز غائب کردیے ہیں جس سے کنٹینرز کی قلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ایکسپورٹرز کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن نے اپنے اراکین کو مطلع کیا ہے کہ اس قسم کے جعلی شپرز سے ہوشیار رہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں رجسٹرڈ ایک شپنگ ایجنٹ نے بندرگاہوں سے 600 خالی کنٹینرز اٹھاکر غائب کر دیے ، مبینہ طور پر خالی کنٹینرز پشاور پہنچائے گئے کارگو ایجنٹ نے کنٹینر ریلیز آرڈر حاصل کرکے خالی کنٹینرز بندرگاہ سے جمع کیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں