31

کرپٹ حکمرانوں نے ملکی معیشت کوتباہ وبرباد کردیا

فیصل آباد (پ ر)پاکستان تحر یک انصاف این اے 105 کے ر ہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوںنے ملکی معیشت کو تباہ برباد کر دیا ہے ۔ نا قص پالیسیوں اور کرپشن کی وجہ سے صنعتکار ‘ تاجر اور مزدور طبقہ فاقہ کشی کا شکار ہو کر رہ گیا ہے ۔موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا 22 کروڑ عوام کی آواز بن چکی ہے ۔ عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کی تحلیل سے پی ڈی ایم حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری ا نتخا بات کروائے جائیں عمران خان کو دیوار سے لگانے کی ہرسازش ناکام ہو چکی ہے ۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نوشتہ دیوار پڑس لیں ۔انہوںنے کہا کہ عوام جنرل انتخابات کی بھر پور تیار شروع کر دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں