37

کل سے PTI کی انتخابی مہم کا آغاز

لاہور (بیوروچیف)پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان آج سیاسی “اسٹیٹس کو” سے ہاتھ ملا لیں تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہو گا، عمران خان انتخابی مہم کا آغاز کل بدھ کو دوپہر ایک بجے کریں گے، اس سلسلہ میں ان کے زیر قیادت ریلی نکالی جائے گی ۔پی ٹی آئی رہنما نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلی زمان پارک سے شروع ہو کر فیروز پور روڈ سے داتا دربار جا کر اختتام پذیر ہو گی، عمران خان کے لیے بم، بلٹ پروف گاڑی کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کیدوران کسی کو بلایا نہیں تھا تو انقلاب کا منظر تھا، اس دفعہ ہم لاہور کی ریلی میں کال دے رہے ہیں۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ عمران خان آج سیاسی “اسٹیٹس کو” سے ہاتھ ملا لیں تو انہیں کوئی خطرہ نہیں ہو گا، کل مولانا فضل الرحمان توالیکشن کا نام سن کر رو ہی پڑے تھے، آج رانا ثنا اللہ رو رہے تھے کہ الیکشن نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں