40

کمالیہ میں جاری ترقیاتی کام جلد مکمل کرائے جائیں’ آصف رحمانی

کمالیہ(نامہ نگار) صدر رحمانی یوتھ ونگ کمالیہ چوہدری آصف رحمانی نے کہا ہے کہ زیر تعمیر سڑکیں عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہیں۔ رہائشی علاقوں میں ان سڑکوں سے اڑنے والی دھول مختلف بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے جس سے آئے روز بچے، بوڑھے، جوان، مرد اور عورت بیماریوں میں مبتلا ہو کر سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں کا رخ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ جبکہ حکومتی نمائندوں کی جانب سے علاقہ میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کا بھی اعلان ہو چکا ہے مگر اس کے بعد ابھی تک کوئی پراجیکٹ شروع نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز رحمانی یوتھ ونگ کے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر تعمیر سڑکوں میں شہر کے اندرون والی سڑکیں، ریلوے روڈ، بینک سکوئر روڈ، نیا بازار روڈ سب سے مصروف ترین روڈ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں