24

کمالیہ میں پیشہ ور بھکاریوں کی بہتات ‘ چوری چکاری میں اضافہ

کمالیہ(نامہ نگار) صدر رحمانی یوتھ ونگ کمالیہ چوہدری محمد آصف رحمانی نے کہا ہے کہ شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کی بہتات ہو چکی ہے جو کہ قبرستانوں اور سنسان مقامات پر نشہ کرتے اور فروخت بھی کرتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی علاقہ سے مین ہول کے ڈھکن، عوام کی قیمتی اشیاء و دیگر سامان چوری کر کے لے جاتے ہیں جس کے بعد عوام کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ مین ہول کے ڈھکن چوری ہونے سے وہ ایک اندھے کنویں کے مترادف ہوجاتا ہے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ جس کے سد باب کیلئے انتظامیہ کو اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں