کمالیہ(نامہ نگار) الواحد تحصیل وائز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 714 گ ب میں 4 اور 5 فروری کو منعقد ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں تحصیل بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کریں گے۔ انتظامیہ کپتان مبشر حسن، شاہد عزیز گجر، شعیب یاسر گجر المعروف ببی، محبوب عالم، بابو جٹ، میڈیا ہیڈ و ایونٹ منیجر علی کامران اور میڈیا ہیڈ و ایونٹ منیجر علی جیلانی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کو دو ایسے کھلاڑی کھلانے کی اجازت ہو گی جو کہ قومی سطح پر بھی کھیل چکے ہوں۔ اس کے علاوہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کوتعلق اسی علاقہ سے ہونا لازمی ہے۔ جیتنے والی ٹیم کو ایک لاکھ روپے اور دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے انعام اور ٹرافیاں دی جائیں گی۔
30