50

کمرے میں دھواں بھرنے سے کمسن بچہ جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) تھانہ کینٹ کی حدود عالیشان کالونی میں کمرے میں دھواں بھر جانے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دیگر اہل خانہ بے ہوش ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق گرڈ روڈ پر واقع عالیشان کالونی میں سیف الرحمن ولد محمد رمضان اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں آگ جلا کر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران کمرے میں دھواں بھر گیا جس کے باعث اہل خانہ بے ہوش ہوگئے ‘جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دو سالہ حماد ولد سیف الرحمن جاں بحق ہوگیا ‘ جبکہ سیف الرحمن ‘اسکی بیوی (س بی بی )اور ڈیڑھ سالہ بیٹا حسان بے ہوش ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں