37

کنٹریکٹ پر بھرتی18 سکیورٹی گارڈز ملازمت سے برخاست

ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے دور حکومت میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1′ نمبردو اور نمبر3 میں 6ماہ قبل کنٹریکٹ پر بھرتی ہونیوالے 18سیکورٹی گارڈز کو حکومت کے جاتے ہی نوکریوں سے برطرف کردیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی دور میں بھرتی ہونیوالے ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ‘ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1’ نمبردو اور نمبر3میں 6ماہ قبل 25ہزار روپے ماہوار دینے والوں کو فارغ کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں