31

کھانے پینے کی ہر چیز مہنگی ‘ صرف آلو سستے

اسلام آباد (بیوروچیف) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی بے قدری کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ۔ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 2.82 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، مہنگائی کی مجموعی شرح 34.49 فیصد تک پہنچ گئی، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 32 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں اور صرف ایک سستی ہوئی، 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 3396 روپے تک پہنچ گیا، ایک ہفتے تک ایل پی جی کا سلنڈر 508 روپے تک اضافہ ہوا۔لہسن کی فی کلو قیمت میں 66 روپے تک اضافہ ہوا، رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 35 روپے تک مہنگا ہوا، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے تک اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت میں 15 روپے تک اضافہ ہوا ہے، دال مسور 10 روپے سے زائد مہنگی ہوئی، فی درجن انڈے 10 روپے تک مہنگے ہوئے، دال مونگ 6 روپے، چاول 4 روپے، چینی 2 روپے 12 پیسے مہنگے ہوئی،اڑھائی کلو برانڈڈ گھی کا 14 روپے تک مہنگا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں